اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اس سال صہیونی ریاست کے خلاف 33 روزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت تحریک کی فتح کی سالگره کے دوران اعیاد شعبانیہ کے جشن ہائے سرور بھی منائے گئے اور میلاد امام زمانہ عَجَّلَ اللہُ تعالی فَرَجَہُ الشَّریف نے جشن فتح کی شان و منزلت کو دو بالا کردیا۔ جنوب میں اقلیم التفاح کے علاقے میں ان تقریبات کے دوران "یا مہدی" اور "حزب اللہ" کے پرچم اٹھائے گئے اور مذہبی انجمنوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ ان تقریبات کا اہتمام کیا۔ اسی طرح "میفذون"، "كَفَرتبنيت"، "جبشيت"، "ناقورہ" اور "نبطیہ" کے شیعہ علاقوں میں شیعیان و محبان اہل بیت علیہم السلام نے سڑکوں، مسجدوں اور حسینیات میں تکبیر کے نعرے اٹھا کر اس عظیم دن کی تکریم و تعظیم کا اہتمام کیا۔ ادھر لبنان کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسی مناسبت سے جنوبی شہر "صور" میں 25 مربع میٹر کا ایک کیک تیار کیا گیا؛ یہ کیک تقریب کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔ ................../110
18 اکتوبر 2010 - 20:30
News ID: 197665
لبنان کے مختلف شہروں میں نصف شعبان کے موقع پر عالم انسانیت کے نجات دہندہ حضرت امام مہدی موعود عَجَّلَ اللہُ تعالی فَرَجَہُ الشَّریف کا جشن میلاد عقیدت و احترام سے منایا گیا اور 33 روزہ جنگ میں صہیونیوں کے مقابلے میں حزب اللہ کی فتح کی سالگرہ نے اس جشن کے شکوہ و عظمت کو دو بالا کردیا تھا۔